بلاول بھٹو نے ’گھنسو گھنسو صوبہ گھنسو‘ کا نعرہ لگا دیا

بلاول بھٹو نے ’گھنسو گھنسو صوبہ گھنسو‘ کا نعرہ لگا دیا


ملتان(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے 3 روزکے لئے ملتان میں ڈیرے ڈال دئیے، انہوں نے ملتان کواپنا سیاسی مرکزقراردیا اورجنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا 3 روزہ دورہ ملتان صوفیا ء کے شہر میں دما دم مست قلندر کر دیا۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے سیاسی مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ملتان کو اپنا سیاسی مرکز قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تبدیلی کی تحریک ملتان سے چلےگی اورتختِ لاہورکوہلاکررکھ دے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ  ہم نے الگ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی بات کی لیکن ن لیگ نے مخالفت کی۔ بلاول بھٹو نے گھنسوگھنسو صوبہ گھنسو کا نعرہ بلند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:مصطفی کمال کی چھتری تلے کون لینڈ ہونے کو تیار؟ 

 واضح رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین پیپلز پارٹی نے گیلانی ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریاں زیربحث آئیں۔ بلاول بھٹو نے ملتان میں بلاول ہاؤس کا افتتاح بھی کیا۔