کراچی:انتظامیہ سوتی رہی،ہزاروں گیلن پانی سڑکوں پر بہنے لگا

کراچی:انتظامیہ سوتی رہی،ہزاروں گیلن پانی سڑکوں پر بہنے لگا


کراچی (24نیوز) علاقہ گلشن اقبال میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گھنٹوں بعد انتظامیہ حرکت میں آئی، مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقہ میں وفاقی اردویونیورسٹی کے قریب پانی کی 33 انچ قطر کی پائپ لائن رات گئے اچانک پھٹ گئی۔ جس کے باعث یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہوگیا۔بیچ سڑک پرکھڑے پانی سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوا لیکن انتظامیہ کو ہوش نہ آیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:مصطفی کمال کی چھتری تلے کون لینڈ ہونے کو تیار؟ 

 میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد واٹربورڈ کاعملہ موقع پر پہنچا اور پائپ لائن کا مرمتی کا کام شروع کیا گیا۔ واٹر بورڈ انتظامیہ کے مطابق پائپ لائن سے پانی کا رساؤ بند کردیا گیا ہے اور 24 گھنٹوں میں دیگر کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:بارش برسانے والا طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی 

 علاوہ ازیں رات گئے پھٹنے والی پائپ لائن کی درستگی کے لئے انتظامیہ کو کئی گھنٹوں تک ہوش نہ آیا اور اس کا پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بہتے پانی سے ڈرائیور اپنے رکشے دھوتے رہے۔