عالمی مارکیٹ میں تیل سستا،پاکستانی عوام اس ریلیف سے محروم

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا،پاکستانی عوام اس ریلیف سے محروم


24 نیوز:امریکی صدر ٹرمپ کی چینی درآمدات پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی کوششوں نے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا کردیا،ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمت تقریباً 5 فیصدکم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمت مسلسل گرتی رہی۔ہفتے کے اختتام تک امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 3 ڈالر 35 سینٹ کی کمی سے 61 ڈالر 95 سینٹ ہوگئی۔عالمی بینچ مارک برنٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 90 سینٹ کی کمی سے 67 ڈالر 11 سینٹ رہ گئی۔اوپیک ممالک کےتیل کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا 

 اقتصادی ماہرین کا کہنا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات سے عالمی سطح پر تجارتی جنگ شروع ہونے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔کینیڈا کے بعد امریکی خام تیل کا سب سے بڑا خریدار چین ہی ہے۔ جو یومیہ تقریباً 4 لاکھ بیرل خام تیل امریکا سے درآمد کر رہا ہے۔اگر چین نے امریکی خام تیل پربھی درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی تو مارکیٹ مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ تیزی کا رجحان رہا 

 واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود بھی پاکستانی عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔