گجرات: دو افراد نے چھٹی کلاس کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گجرات: دو افراد نے چھٹی کلاس کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا


24 نیوز: نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی اور خوشاب میں مبینہ پولیس مقابلوں میں سات افراد مارے گئے۔ گجرات کے علاقہ کنجاہ میں دو افراد نے چھٹی کلاس کی طالبہ کو زبر دستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

24 نیوز کے مطابق نوشہرو فیروزکے بہریا روڈ کے گاؤں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے میاں بیوی اور مقتول کی والدہ دم توڑ گئیں۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے لیں۔ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھئے: روزانہ کتنے بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں ، چشم کشا حقائق سامنے آگئے 

راولپنڈ ی اور خوشاب میں دو پولیس مقابلے ہوئے۔ جن کے دوران سات ملزم مارے گئے۔ ملزموں میں تھانہ جوہر آباد کی حوالات سے فرار ہونے والے اور شہید حوالدار کے قاتل عمران، مسعود اور نصراللہ شامل ہیں۔

نارووال میں مقامی زمیندار کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی اربوں روپے کی اراضی بھی بتائی گئی ہے۔

گجرات کے علاقہ کنجاہ میں بھی زیادتی کا شرمناک واقعہ سامنے آ گیا۔ ملزم صدام اور اس کے ساتھی توقیر نے ایک بہن کو کمرہ میں بند کر کے دوسری کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے دونوں ملزم گرفتار کر لیے۔

پڑھنا نہ بھولئے: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، زہریلی لسی پلانے والاملزم دوست نکلا 

چارسدہ کے علاقہ سر دریاب سے طالب علم اسامہ کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ دو دن پہلے جامعیہ السعیدیہ کے 13 بچے دریائے سردریاب میں ڈوب گئے تھے۔ اسامہ اور یاسر کی تلاش جاری تھی۔

اوکاڑہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کھول دی۔ جس کے نتیجہ میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔

نارووال پولیس نے چونڈہ پھاٹک میں کارروائی کر کے بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان برآمد کر کے ملزم راحت خان کو گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد نوجوان پر تشدد کا واقعہ بھی سامنے آیا۔ نواجوان پر کیے گئے شدید ترین تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس بے دردی سے نوجوان پر تشدد کیا گیا۔