مصطفیٰ کمال نے اپنے سیاسی دور کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا

مصطفیٰ کمال نے اپنے سیاسی دور کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا


کراچی (24 نیوز) پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی تین اور پتنگیں کاٹ لیں۔ ممبر قومی اسمبلی محبوب عالم اور ممبر صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد اور کامران فاروقی پی ایس پی میں شامل ہو گئے۔

اس حوالے سے پارٹی سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ لوگ آتے رہیں گے، سب آئیں گے۔ سندھ کے شہری علاقوں میں کلین سویپ کریں گے۔ اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا یا پی ایس پی کا حمایت یافتہ ہو گا۔

دوسری جانب سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے، وہ افسوسناک ہے۔ کوشش ہے پارٹی میں مزید دھڑے بندی نہ ہو۔ جلد اتحاد قائم رکھنے کا فارمولا طے کر لیں گے۔