ہزاروں ملازمین کیلئے خوشخبری،خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا اعلان کردیا

ہزاروں ملازمین کیلئے خوشخبری،خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا اعلان کردیا


پشاور(24نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں تعینات28 ہزار لیویز اور خاصہ دار فورسز کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا اور واضح کیا ہے کہ قبائلی اضلاع میں کسی بھی ملازم کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا.

وزیر اعلی ہاوس پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں تعینات 28 ہزار لیویز اور خاصہ دار فورسز کے ساتھ مزاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان تمام اہلکاروں کو پولیس فورس میں ضم کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے واضح کیا کہ عرصہ دراز سے تعینات لیویز اور خاصہ دار فورس کی سنیارٹی اور عہدے کا پولیس فورس میں ضم ہونے کے بعد بھی خیال رکھا جائے گا۔صوبائی حکومت کے مطابق لیویز اور خاصہ دار فورسز کی تنخواہوں کی آدائیگی میں کوئی مشکل نہیں ہو گی وفاق نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer