کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم تیار

کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم تیار


اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم تیار کرلی، ٹیکس ایمنسٹی سکیم اگلے ہفتے سے شروع کرنے کی تجویز ، ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز ہے۔

سال 2000کے بعد سرکاری عہدہ رکھنے والوں پر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی پابندی ہوگی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم عدالتوں میں زیر التواء کیسز کے لیے نہیں ہوگی ٹیکس ایمنسٹی سکیم تمام افراد اور کمپنیوں پر ہوگی ،بے نامی جائیداد پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز  ہے،غیر ملکی اثاثے واپس لانے والوں پر پانچ فیصد ٹیکس لگانے کی تجویززیر غور ہے۔

اپنے بینک اکاونٹ میں یکم جولائی 2013 سے 30 جون 2018 کی ٹرانزیکشنز پر 1 فیصد ٹیکس لگانے،بے نامی اکاونٹس پر 2 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے،بے نامی اکاونٹس کی ٹرانزیکشن پر یکم جولائی 2017 سے 30 جون 2018 تک کی ٹرانزیکشنز کا اطلاق ہوگا دیگر اثاثہ جات کی مالیت پر 7.5 فیصد کی شرح پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق بینک اکاونٹس پر ہوگا ، بے نامی بینک اکاونٹس پر دو فیصد ٹیکس لگایا جائے گا،سکیم کے تحت اراضی, پلاٹس اور فلیٹس کی مالیت پر ٹیکس عائد ہوگا۔سکیم کے تحت سپر سٹرکچر پر 1500 روپے فٹ کے حساب سے ٹیکس لگایا جائے گا سکیم کاا طلاق گاڑیوں پر بھی ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer