نتائج روکے جانے سے پی ٹی آئی کا کیا نقصان ہوگا؟

نتائج روکے جانے سے پی ٹی آئی کا کیا نقصان ہوگا؟


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن کی طرف سے روکے گئے نوٹی فکیشن مزیدتین روز تک جاری نہ ہوئے توکیا ہوگا؟ٹوینٹی فور نیوز نے پتہ چلا لیا۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی خواتین کی ایک نشست کم ہوسکتی ہے۔پی ٹی آئی کے ووٹ بھی کم ہوسکتےہیں۔
  الیکشن کمیشن کی طرف سے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نا ہونے سے فی الحال اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 4 نشستیں کم ہو گئیں جبکہ مسلم لیگ ن کی 2،پیپلز پارٹی اور پلوچستان عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست کم ہوئی۔عمران خان کےدو حلقوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب اور طالب نکئی،ن لیگ کے حامد حمید اور ذوالفقار بھٹی اور پیپلز پارٹی کے نوید ڈیڑو کی کامیابی کا نوٹی فکیشن مختلف عدالتوں میں کیس زیر سماعت ہونے پر جاری نہیں کیا گیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال کی کامیابی کا نوٹی فکیشن انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نا کرانے پر روکا گیا ہے۔عدالتی فیصلوں میں تاخیر کی صورت میں قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے تین، ن لیگ کے دو اور پیپلز پارٹی کا ایک ووٹ کم ہو سکتا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔