سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر کڑی تنقید

سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر کڑی تنقید


لندن(24نیوز) برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر کڑی تنقید کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ برقع پوش خواتین " بینک چور" جیسی نظر آتی ہے، برطانوی وزیر اعظم نے بورس جانسن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں آرٹیکل لکھا  اورحجاب پہننے والی مسلم خواتین کو نشانہ بنایا  انھوں نے لکھا کہ برقع پہننے والی مسلم خواتین زمانہ قدیم کی عکاس ہیں، بینک چور لگتی ہیں۔عوامی مقامات پر پابندی لگنی چاہیے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بورس جانسن سے معافی کا مطالبہ کیا ہے جس پر بورس جانسن نے انکار کر دیا۔ بورس جانسن کو اپوزیشن اور سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔