اپوزیشن جماعتیں دھاندلی اورالیکشن نتائج کے خلاف متحد،شہر شہر احتجاج

اپوزیشن جماعتیں دھاندلی اورالیکشن نتائج کے خلاف متحد،شہر شہر احتجاج


اسلام آباد( 24نیوز ) اپوزیشن جماعتیں دھاندلی اورالیکشن نتائج کے خلاف متحدہوگئیں،مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیدیئے،۔ قلات،چارسدہ، حیدرآباد، نصیر آباد،چمن،اوباڑو اورگھوٹکی میں شاہراہیں بند ہونے سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔
انتخابات میں دھاندلی کےخلاف اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پرنکل آئیں۔شہرشہر احتجاج اور دھرنے دیدیئے۔۔دھاندلی کےخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
ایم ایم اے اور جے یو آئی ف کی اپیل پرقلات ،چارسدہ، اسکندرآباد، حیدرآباد، گھوٹکی، اوباڑو ،چمن اور دیگر شہروں میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی اورنتائج کے خلاف احتجاج کیا گیا۔کارکنوں نے دھاندلی نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔

 یہ بھی پڑھیں:   پیپلز پارٹی کا بڑا قدم،بے نام قبیلے کو قومی شناخت دیدی

مشتعل مظاہرین نے مختلف شاہراہیں بند کردیں جس کے باعث ٹریفک بند ہوگئی, گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مسافرون کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔


چارسدہ کے اعظم چوک میں اے این پی اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکن جمع ہوگئے، مظاہرین الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔