باکمال لوگوں کی لاجواب سروس, پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس, پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا


اسلام آباد(24نیوز)پیرس سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے750کے اے سی سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے میں نومولود بچہ اچانک بیہوش ہوگیا، پی آئی اے انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے750کے اے سی سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی ، جس کی وجہ سے طیارے میں نومولود بچہ اچانک بیہوش ہوگیا۔ نومولود بچے کے بیہوش ہونے پر بچے کی ماں چیخنے چلانے لگی، خاتون کی جانب سے بار بار دروازہ کھلوانے کی التجا ءکی گئی لیکن پی آئی اے کا عملہ تماشہ دیکھتا رہا اور جہازکے دروازے نہیں کھولے۔
طیارے میں تین سو نوے سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے انتظامیہ نے پرواز میں نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے کا نوٹس لے لیا ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے جہاز کے عملہ اور کپتان سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔