سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات محروم

سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات محروم


کراچی(24نیوز) سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم میں سیاسی جماعتوں کے دیرینہ کارکن نظر انداز ہوگئے، سندھ کی سابق صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی، شرمیلا فاروقی، پونجو مل بھیل رکن سندھ اسمبلی بننے سے محروم رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی اراکین کی مخصوص نشستوں کی تقسیم ہوگئی ، جس کے تحت پیپلز پارٹی کو خواتین کی 17 اور اقلیتوں کی 5 نشستیں حصے میں آئی ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی سینئر خواتین اراکین شرمیلا فاروقی اور سابق صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی اس مرتبہ اسمبلی کی رکن نہ بن سکی، اس کے علاوہ ایم کیو ایم چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے پونجو مل بھیل کے حصے میں بھی اقلیتوں کی مخصوص نشست نہ آسکی ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف کو پانچ، ایم کیو ایم کو چار اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو خواتین کو دو مخصوص نشستیں حصے میں آئی ہیں، اس کے علاوہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کو اقلیتوں کی ایک ایک نشست بھی حصے میں آئی ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔