پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیئے

پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیئے


لاہور(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2019-20 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردئیے۔محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ۔

پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔ کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔ گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔