سلامتی کونسل میں دوبارہ جائینگے: شاہ محمود قریشی



اسلام آباد(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 28ممالک کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیاہے ،کیا ستر برس پہلے کشمیریوں کیلیے فلاح و بہبود پر کوئی قدغن تھی ؟ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں دوبارہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنا قانونی طور پر غلط ہے، مسترد کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں 9لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا، جواہر لال نہر و نے بھی کہاتھا کشمیر کے فیصلہ اس کے عوام کریں گے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ کررکھا ہے، کشمیر متنازعہ علاقہ ، اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے، ہم معاملے پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، امریکی صدر کی ثالثی کی پیش کش کو بھی بھارت نے ہی مسترد کیا، یورپی یونین مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کےذریعے حل چاہتی ہے،یورپی یونین کو بتادیا پاکستان مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹا، مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے میں یورپی یونین کردار اداکرسکتی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer