مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ

مریم نواز کی گرفتاری کے بعد نیب ٹیم کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ


لاہور(24نیوز) نیب کی ٹیم نے شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر چھاپہ ماراہے۔

تفصیلات کے مطابق  نیب ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ان 2 ملازمین کو گرفتار کرنے آئی تھی جنہوں نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے پہنچنے والی نیب ٹیم کو روکا اور مزاحمت کی تھی۔تاہم ملازمین کے وہاں موجود نہ ہونے پر نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب )  نے آج چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاجزادی مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔