ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی 38ویں سالگرہ

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی 38ویں سالگرہ


(24 نیوز) ٹینس   سپر اسٹار سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر آج اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

8 اگست1981 کو سوئزرلینڈ کے شہر بازل میں پیدا ہونے والے6 فٹ 1 انچ قد کے حامل راجرفیڈرر نے اپنے پروفیشنل ٹینس کیرئیر کا آغاز 17 سال کی عمر سے کیا۔ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹس میں کمال مہارت کا کھیل پیش کرتے ہوئے میجر مین ایونٹس میں حصہ لینے والے راجر فیڈر 20 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے کے علاوہ کئی دیگر ٹینس ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

اے ٹی پی ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود راجر فیڈرر 2004 سے2008ء تک نہ صرف مسلسل237ہفتے نمبر ون پر رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں بلکہ 302ہفتوں تک نمبر ون پوزیشن پر رہنے والے والے بھی واحد ٹینس پلیئر ہیں۔ راجر فیڈررمعروف جریدے فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔