سونےکی لمبی اننگز، نیا ریکارڈ بنا دیا

سونےکی لمبی اننگز، نیا ریکارڈ بنا دیا


کراچی(24 نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک تولہ سونا چھیاسی ہزار آٹھ سو روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو پچاس روپے کے اضافے سے چھیاسی ہزار آٹھ سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا چور سو بہتر روپے کے اضافے سے چوہتر ہزار چار سو سترہ روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت اڑسٹھ ہزار دو سو سولہ روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار پانچ سو ڈالر تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث سونے کی خریداری میں اضافے سے سونا مہنگا ہو رہا ہے۔