امیرزادے کو پولیس سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

 امیرزادے کو پولیس سے الجھنا مہنگا پڑ گیا


(24 نیوز) کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں سیاہ شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روکا تو امیرزادے کو ٹریفک پولیس اہلکاروں سے الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

سیاہ شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی مہنگی گاڑی میں بیٹھے بڑے باپ کی بگڑی اولاد کو جب ڈی ایچ اے کے علاقے میں ٹریفک پولیس نے روکا تو آپے سےباہر ہوگیا۔ پولیس سے الجھنے پر بھی پولیس نے کار سوار کی ایک نہ سنی اور چالان کر ڈالا۔

چالان کے بعد پولیس نے کار کی تلاشی لی تو اندر سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور بئیر کے کین نکلے تو پولیس نے کار میں سوار طلحہ نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکےحوالات میں بند کر دیا ۔

آئی جی سندھ سید کلیم امام نے پولیس کی جانب سے دباؤ برداشت نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer