دبئی کے ولی عہد شہزادہ ہمدان سمندر میں اٗتر گئے

دبئی کے ولی عہد شہزادہ ہمدان سمندر میں اٗتر گئے


دبئی (24 نیوز ):دبئی کے ولی عہد شہزادہ ہمدان بن محمدالمکتوم غوطہ خور بن کر سمندر میں اتر گئے۔ سمندر کی تہہ میں بیٹھ جانے والے خالی ٹن، پلاسٹک اور دیگر کچرے کو اکٹھا کرکے باہر لے آئے جسے بعد ازاں ضائع کردیا گیا، ولی عہد شہزادہ کی صفائی مہم میں شمولیت پر شہری حیران رہ گئے۔

دبئی کے ولی عہد شہزادہ ہمدان بن محمد المکتوم کیطرف سے دبئی کی شان و شوکت برقرار رکھنے کےلئے صفائی مہم جاری ہے۔ جذبہ ایثار اور قربانی کے تحت ہر شہری سال میں ایک دن دبئی کے لیے رضا کارانہ طور پر وقف کر رہا ہے تاکہ ہر شہری کسی شعبے میں کام کر کے اپنا حصہ ڈالے۔

گزشتہ روز دبئی کے ولی عہد ہمدان بن محمد المکتوم سکول کے چند طالب علموں کے ہمراہ تیراکی کا لباس پہن کر سمندر میں اترے اور کچرا جمع کرنے کی مہم میں خود حصہ لیا اور اس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کی جس میں انہیں سمندر کی تہہ سے خالی بوتلیں، ریپرز اور مختلف تھیلیاں جمع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

تمہاری آواز آ گئی ہے! شکریہ آپ کے ہزاروں تجاویز حاصل کرنے کے بعد، میں نے سیلاب صاف کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر دن کو اپنی مرضی کے مطابق منتخب کیا. ہماری طرز زندگی میں ایک سادہ تبدیلی ہمارے ماحول کو بہتر بنا سکتا ہے. دبئی، میں نے تمہیں سنا. آپ کی ناقابل یقین شراکت کے لئے شکریہ. احتیاط سے غور کرنے کے بعد میں نے اپنا دن سمندر کو صاف کرنے کا انتخاب کیا ہے. ماحول میں فرق بنانا ہمارے روزمرہ کی زندگی میں ہمارا چھوٹے تبدیلیوں سے شروع ہوتا ہے. # بین الاقوامی رضاکارانہ

فاضل (@ فاز 3) کی طرف سے مشترکہ اشاعت

سمندری پانی کو صاف شفاف رکھنے کے لئے ان کے اس عمل کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ ان کو دیکھ کر اب دبئی کے شہری رضا کارانہ کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔