سال 2017 میں یوٹیوب کی دس وائرل ویڈیوز کی فہرست جاری

سال 2017 میں یوٹیوب کی دس وائرل ویڈیوز کی فہرست جاری


ویب ڈیسک(24نیوز) سال 2017 کی سب سے زیادہ رائرل ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سال 2017 میں ویسے تو بے شمار ویڈیوز جاری ہویئں جو کہ بڑی تعداد میں وائرل ہویئں لیکن ان میں سے بھی 10 ایسی ویڈیوز جاری کی گیئں جو سب سے زیادہ وائرل بھی ہویئں۔

اس فہرست میں سب سے پہلے پروفیسر روبرٹ کیلے کی ویڈیو ہے جو بی بی سی کو لائو انٹرویو دے رہے تھے کہ اجانک ان کی بیٹی کمرے میں داخل ہو گئی، جسے لاکھوں لوگوں نے لائو دیکھا۔

دوسرے نمبر پر سی این این کی ویڈیو یو ٹیوب پر وائرل ہوئی جس میں ایک شخص گہونگے والی کوسٹیوم پہن کر گانا گا رہا ہے۔اس ویڈیو کو 182 ملین سے زائد کےویوز ملے۔

تیسرے نمبر پر ایڈ شیرانز کا گانا شیپ آف یو  ہے جس میں لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی کویوگرافرکایلی ہاناگامی نے نامور گلوکار کے گیت پر رقص کیا۔

چوتھے نمبر پر 7 منٹ 16 سیکنڈ لمبی حیران کن ٹیبل ٹینس ٹریک شاٹ کی ویڈیو ہے جسے دیکھ کر آپ ہر گز ان پلے بیر پونگ لڑکوں سے مقابلہ نہیں کرنا جایئں گے۔

پانچویں نمبر  سب سے زیادہ دیکھی جانے والی امریکہ گاٹ ٹیلنٹ کی ویڈیو ہے جس میں جھوٹی سی لڑکی نے پپٹ کی ساتھ حیران کن پرفارمنس دی جس پر ججز کی جانب سے اسے گولڈن بزر دیا گیا۔

چھٹے نمبر پر ایڈ شیران کی ایک اور دیڈیو کو جگہ دی گئی ہے۔

ساتویں نمبر پر لیڈی گاگا کی سپر بال لی ہالف ٹائم میں پرفارمنس کی ویڈیو ہے۔

آٹھویں نمبر پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب کی ہے۔

نویں نمبر پر ہسٹری آف ایٹائر ورلڈ کی ویڈیو ہے۔

دسویں نمبر پر شورٹ اینیمیٹڈ فلم  ان اے ہارٹ بیٹ کی ویڈیو ہے جس کا سال 2017 کی سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیوز شمار ہوتا ہے۔