ٹھٹہ کے قریب سمندر میں 2 کشتیاں الٹنے سے22افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

ٹھٹہ کے قریب سمندر میں 2 کشتیاں الٹنے سے22افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ


ٹھٹھہ(24نیوز): ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے موھارا کے قریب سمندر میں دو کشتیاں الٹنے سے ایک بچے سمیت 22 افراد جاں بحق جب کہ کئی لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی گائوں موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد الٹ گئیں، پولیس کے مطابق ڈوبنے والی کشتیوں میں خواتین اور بچوں سمیت 180 سے زائد زائرین سوار تھے جو روحانی بزرگ پیر پٹھورو کے مزار پر حاضری اور علاقائی میلےمینھ بھٹائی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ ڈوبنے والوں میں سے اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوھارا کے قریب 2 کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا، دونوں کشتیوں میں 180 افراد سوار تھے جن میں سے 47 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے کارروائی میں حصہ لیا۔