بالی وڈ کے پہلے ایکشن سپرسٹار دھرمیندرا نے زندگی کی 81 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ کے پہلے ایکشن سپرسٹار دھرمیندرا نے زندگی کی 81 بہاریں دیکھ لیں


نئی دہلی(24نیوز) بولی وڈ میں ایکشن کے بے تاج بادشاہ دھرمیندر اپنی 81 ویں سالگرہ آج منا رہے ہیں،لدھیانہ کے اس گبرو کی زندگی کی خوبصورت یادوں پر ایک نظر۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہونے والے دھرمیندر نے فلمی کریئر کا آغاز 1960 میں فلم 'دل بھی تیرا ہم بھی تیرے' سے کیا لیکن انہیں اصل شہرت 'پھول اور پتھر' سے ملی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

دھرمیندر کی 1975 میں امیتابھ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم 'شعلے' بھی سپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی جس میں انہوں نے اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ اپنی ڈریم گرل اور شریک حیات ہیما مالنی کے ساتھ بھی کئی فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

دھرمیندر کی مشہو ر فلموں میں آزاد، دوست، چچا بھتیجا، راجا رانی، نوکر بیوی کا، بغاوت، دھرم ویر اور راج تلک شامل ہیں۔

اداکاری کے شعبے میں بے پناہ خدمات پر دھرمیندر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی فلم نگری کا اہم حصہ ہیں۔