اورنج ٹرین منصوبے کی سب سے بڑی خبر آگئی

اورنج ٹرین منصوبے کی سب سے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد (24نیوز) لاہور میں اورنج ٹرین کو گرین سگنل مل گیا،سپریم کورٹ نے پنجاب کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو منصوبہ جاری رکھنے کی مشروط اجازت دے دی،عدالت نے31 شرائط کےساتھ پنجاب حکومت کی درخواست منظورکی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو آخر کار خوشخبری مل ہی گئی،سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا،سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو منصوبے کی اجازت دے دی گئی،جسٹس اعجاز الحسن نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 30 دن کے اندر اقدامات اٹھائے، اورنج ٹرین منصوبے کے حوالے سے اسپیشل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلیے 5 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی،پنجاب یونیورسٹی آرکائیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہونگے،خصوصی کمیٹی سپریم کورٹ کی 31 شرائط پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب 100 ملین روپے کا فنڈ قائم کرے گی،جس سے 11 تاریخی مقامات، عمارتوں کی سالانہ بنیادوں پر تزئین و آرائش و مرمت یقینی بنائی جائے،جسٹس مقبول باقر نے اختلافی نوٹ دیا۔