بڑی خبر آگئی،کون کون مسلم لیگ(ن)سے استعفے دے رہے ہیں؟ڈاکٹر دانش نے بتا دیا

بڑی خبر آگئی،کون کون مسلم لیگ(ن)سے استعفے دے رہے ہیں؟ڈاکٹر دانش نے بتا دیا


لاہور (24نیوز) 24نیوز کے اہم پروگرام پوائنٹ آف ویو ود ڈٓاکٹر دانش میں اینکر نے واضح کر دیا کے کون کون سی اہم سخصیت مسلم لیگ ( ن ) سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن )سے کون کون سی اہم سیاسی شخصیت استعفیٰ دے رہے ہیں پروگرام پواینٹ آف ویو میں ڈٓاکٹر دانش نے سب بتا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں قسط کے مطابق جو لوگ استعفیٰ دینے جارہے ہیں ان میں ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی، شیخ اکرم جو کہ شیخ وقاص کے والد ہیں۔

تین ایم پی اے جن میں غلام نظام سیالوی،محمد رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں,پہلی قسط میں یہ تمام لوگ استعفیٰ دے رہے ہیں جس کی اہم وجہ رانا ثنااللہ کا استعفیٰ نہ دینا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ استعفے دینے والوں کی تعداد میں بھی نہیں ہے،پورے پاکستان کے علماء فیصل آباد تشریف لا رہیں ہیں، ہم مسلم لیگ ( ن ) کو یہ پیغام دیں گے کہ ہماری جان و مال،عزت،ممبرشپ سب کچھ اپنے آقا کی ناموس پر قربان ہیں۔