جاپان کا پہلی بار دور تک مار کرنے والے میزائل خریدنے کا فیصلہ

جاپان کا پہلی بار دور تک مار کرنے والے میزائل خریدنے کا فیصلہ


ٹوکیو(24نیوز) جاپان کا پہلی بار دور تک مار کرنے والے میزائل خریدنے کا فیصلہ ، میزائل کوئی حملہ کرنے کے پیش نظر نہیں خریدے جا رہے۔

ذرائع کے مطابق ہیرو شیما ناگا ساکی کی تباہی سے ڈرے جاپان نے بھی پہلی مرتبہ دور تک مار کرنے والے میزاءل خریدے گا، میزاءل خریدنے کا فیصلہ دفاعی نقطہ نظر سے کیا گیا ہے کیونکہ خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

جاپان کی وزارات دفاع کے ترجمان نے امریکی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوءے کہا کہ میزائل حملہ کرنے کی کسی حکمت عملی کے پیش نظر نہیں خریدے گئے بلکہ ہمسایہ ملک کی طرف سے مسلسل جارحانہ رویئے نے جاپان کو مجبور کر دیا ہے کہ اپنے دفاع کے حوالے سے اقدامات کرے۔