فاٹااصلاحات کوکچھ سیاسی جماعتیں ہائی جیک کرنا چاہتےہیں: سرتاج عزیز

فاٹااصلاحات کوکچھ سیاسی جماعتیں ہائی جیک کرنا چاہتےہیں: سرتاج عزیز


 اسلام آباد (24 نیوز): سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات کو کچھ سیاسی جماعتیں اور لوگ ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں، ایف سی آر کا کالا قانون آئندہ ہفتے ختم ہو جائے گا۔ عبدالقادر بلوچ بولے فاٹا کے کے پی میں اںضمام کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔

 

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھایا جائے گا، آئندہ عام انتخابات میں فاٹا کا انضمام نہ بھی ہو تو بھی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب ہوگا، فاٹا اصلاحات کو کچھ سیاسی جماعتیں ہائی جیک کرنا چاہتی ہیں۔

 

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ایف سی آر کے خاتمے کے لیے گورنر کو ہدایت کی جا چکی ہے، آئندہ ہفتے تک ایف سی آر کا کالا قانون ختم ہو جائے گا، فاٹا کا کے پی میں انضمام کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔

 

عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ فاٹا اصلاحات کے 26 پہلو ہیں، جلدی نہیں ہوسکتیں، فاٹا اصلاحات پر اتحادیوں کے تحفظات دور کردینگے۔