سیکیورٹی فورسز نے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا

سیکیورٹی فورسز نے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا


 اسلام آباد (24 نیوز) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، رینجرز اور سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران اسلحے اور گولہ بارود قبضے میں لے کر شہروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 18 سہولت کار اور دیگر جرائم پیشہ افراد بھی پکڑے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز پنجاب نے مختلف شہروں میں کریک ڈاﺅن کے دوران 18 افراد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے مشین گنز، مارٹر گولوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد ہوئی۔

 

خفیہ اطلاعات پر اسلام آباد، لاہور، سرگودھا اور بہاولپور میں کارروائیاں کی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں شاشی خیل، لوئر اورکزئی میں سرچ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے خفیہ جگہوں پر چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔