آرمی چیف کا خاص دورہ، فوجی جوانوں کو اہم ہدایات

آرمی چیف کا خاص دورہ، فوجی جوانوں کو اہم ہدایات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکول آف انفنٹری کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے افسران کودی جانے والی تربیت کےمعیارکی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا مختلف آپریشنز میں یہ تربیت واضح طور پرنظرآتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنےمقصد کے لیے کو​ششیں جاری رکھیں اوراللہ تعالیٰ پرکامل یقین کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت حاصل کریں۔ آرمی چیف نے سکول میں افسران اورجوانوں سے ملاقات بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کو ئٹہ کے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا دورہ کیا  جس میں ان کوادارے میں تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی انہوں نے ادارے کے مختلف تربیتی حصوں کا دورہ بھی   کیا۔ آرمی چیف نے افسرا ن کو دی جانے والی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا