کراچی: خاتون پر کتے کا حملہ، مالک کیخلاف مقدمہ درج

کراچی: خاتون پر کتے کا حملہ، مالک کیخلاف مقدمہ درج


کراچی ( 24 نیوز ) کراچی کے علاقے کلفٹن زم زمہ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والی خاتون نے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ دوسری طرف شہرمیں کتے کے کاٹنے کی ویکسی نیشن نہ ہونے سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے۔

کراچی میں شکاری نسل کے کتے نے ایک خاتوں کو نوچ ڈالا۔ 26 نومبر کو کراچی کے علاقے کلفٹن زم زمہ میں تیس سالہ ڈاکٹر شاہانہ عارف ملک اپنے گھرسےنکلی تو محلے دار کے کتے نے حملہ کردیا حملے کے باعث خاتوں کے چہرے بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے زخمی لیڈی ڈاکٹر کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کتے کے مالک کے خلاف کلفٹن تھانے میں اقدام قتل اور دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ کتے کے مالک نے عدالت  ے 50 ہزار کےعوض ضمانت منظور کرالی۔

دوسری جانب سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صابر میمن کا کہنا ہے کہ صرف سول اسپتال میں روزانہ کتوں کے کاٹنےکے ڈیڑھ سو مریض علاج کے لئے آرہے ہیں شہر میں ایک ہفتے سے کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید ہوگئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنا چاہیئے اورہسپتال میں ویکسین پہنچانی چاہیئے۔