حکومت کو گڈ گورننس کا چیلنج درپیش ہے: فواد چودھری

حکومت کو گڈ گورننس کا چیلنج درپیش ہے: فواد چودھری


 24نیوز: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک سے پیسہ چوری کر کے برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں بنائی گئیں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ہے، حکومت کو گڈ گورننس کا چیلنج درپیش ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سول اور عسکری ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سول اور عسکری اداروں کی ہم آہنگی سے ستر سال کا خارجہ پالیسی کا محور تبدیل ہوگیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل کے لیے سول اور عسکری اداروں کی ہم آہنگی ناگزیر ہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں قومی،علاقائی اور بین الاقوامی اہم امور پر لیکچر دیتے ہوئے کہا آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت طلباء برادری اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط قائم کرنا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کی ممتاز جامعات سے طلباء کو حکومت انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گا۔

 وزیر اطلاعات کا اس موقع پر کہنا تھا پاکستان کو اپنے تجارتی خسارے پر قابو پانا ہوگا، اس مقصد کے حصول کے لئے ملک میں خصوصی اقتصادی زون تشکیل دے کر حکومت صنعتی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔ جبکہ سول اور عسکری ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سول اور عسکری اداروں کی ہم آہنگی سے ستر سال کا خارجہ پالیسی کا محور تبدیل ہوگیا ہے۔ کرتار پور راہداری اس کا ایک مظہر ہے، پالیسیوں کے تسلسل کے لیے سول اور عسکری اداروں کی ہم آہنگی ناگزیر ہوتی ہے۔ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کے لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito