بالی ووڈ اداکارہ نےاپنے بارے وہ بات بتادی جو کسی کو معلوم نہیں؟

بالی ووڈ اداکارہ نےاپنے بارے وہ بات بتادی جو کسی کو معلوم نہیں؟


ممبئی(24نیوز) سال 2018 بولی ووڈ میں شادیوں کا سال تصور کیا جارہا ہے کیونکہ رواں برس   میں سونم کپور، نیہا دھوپیا، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی ٹاپ اداکاراؤں نے شادیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق بولی ووڈ میں سال 2018 کو شادیوں کا سال اور محبت کا سال تصور کیا جارہا ہے، سونم کپور، نیہا دھوپیا، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی ٹاپ اداکاراؤں نے شادیاں کیں، وہیں اس برس عالیہ بھٹ، سشمیتا سین اور ملائیکا اروڑا خان کی محبتوں کے چرچے بھی رہے، اسی طرح کترینہ کیف کی محبت اور شادی کی خبریں بھی آتی رہیں اور کچھ دن قبل ہی انہوں نے اس بات پر شکر کیا تھا کہ ان کا کچھ سال قبل ساتھی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ ہوا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور سے کترینہ کیف نے کیریئر کے ابتدائی دور میں محبت کی تھی اور دونوں کے درمیان کچھ سال تک تعلقات بھی رہے، تاہم کبھی بھی دونوں نے اس کا اعتراف نہیں کیا تھا،لیکن گزشتہ ہفتے کترینہ کیف نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے اور رنبیر کپور کے تعلقات تھے، تاہم انہیں وہ تعلقات ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکارہ نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہو ئے اپنا بہترین دوست قرار دیا۔