بیرون ممالک  سبکدوش ہونیوالےسفیروں کیلئے حکومتی ڈیڈلائن ختم

بیرون ممالک  سبکدوش ہونیوالےسفیروں کیلئے حکومتی ڈیڈلائن ختم


اسلام آباد(24نیوز)   بیرون ممالک سبکدوش ہونے والے سیاسی سفیروں کیلئے حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، جبکہ واشنگٹن میں سفیر علی جہانگیر صدیقی نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سبکدوش ہونے والے سیاسی سفیروں  کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، علی جہانگیر صدیقی نے وزارت خارجہ سے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک کا وقت مانگا تھا،  جس پر وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کو مزید 2 ہفتے کا وقت دیدیا، حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر بیرون ملک  کینڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ،سعودی عرب میں سفیر خان حشام بن صدیق نے  چارج چھوڑ دیا۔

سفارتی ذرائع  کا کہنا تھا کہ مراکش ، کیوبا اور سربیا میں سفیروں نے بھی چارج چھوڑ دیا، دفتر خارجہ سبکدوش ہونے والے سفیروں نے چارج نائب سفیروں کے حوالے کر دیا، وزارت خارجہ نے سفیروں کو سات دسمبر تک عہدے چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔