برطا نیہ نےگولڈن ویزا سکیم بند کر دی



لندن(24نیوز) برطانیہ نے گولڈن ویزا سکیم جو کہ دولت مند افراد کے لئے متعارف کرائی گئی تھی بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے بھارت، روس اور چین کو میسر  یہ سکیم بند کردی، سکیم بند کرنے کا فیصلہ منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ کے باعث کیا گیا، برطانوی حکومت کو سکیم کے غلط استعمال کے شواہد ملے تھے، حکومت نے دولت مند افراد کے لئے گولڈن ویزا سکیم متعارف کرائی تھی، سکیم کے ذریعے برطانوی شہریت، رہائش اور کاروباروباری سہولت آسانی سے مل جاتی تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عام ویزا کے مقابلے میں گولڈن ویزا حاصل کرنا آسانی تھا، برطانوی حکومت کو گولڈن ویزا سکیم کے غلط استعمال کرنے کے شواہد ملے جس پر حکومت کی جانب سے یہ سکیم بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔