ایوان صدر کے دروازے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے


اسلام آباد ( 24نیوز ) تبدیلی کی لہر ایوان صدر تک پہنچ گئی، ایوان صدر شہریوں کے لئے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک وعدہ اور وفا کر دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں واقع ایوانِ صدر صبح سے 9 بجے شام 4 بجے تک عوام کھلا رہا کرے گا۔ اگر آپ ایوان صدر کا اندر سے نظارہ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ساتھ اپنا قومی شناختی کارڈ لائیں اور ایوان صدر اندر سے دیکھیں۔ اس دوران آپ ایوان صدر کی عمارت اور ایوان کی حدود میں واقع دوسری جگہوں کا نظارہ بھی کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو سرکاری عمارتوں میں شہریوں کو رسائی دینے کا اعلان کیا تھا جس کے پنجاب، مری، خیبر پختونخوا اور سندھ کے گورنر عوام کے کھولے گئے وار اب ایوان صدر بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔