مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو جیل ہوگئی

مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو جیل ہوگئی


لاہور ( 24نیوز ) احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی سکیںڈل میں گرفتار حافظ میاں نعمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام نے لاہور پارکنگ کمپنی سکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما حافظ نعمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا، سماعت کے دوران نیب کےپراسیکیوٹروارث جنجوعہ نے حافظ میاں نعمان کوجیل بھجوانےکی استدعا کی۔ جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے حافظ نعمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔

شازیہ بشیر

Content Writer