وزیر اعظم بل گیٹس کے فارمولے پر چل رہے ہیں: سعیدغنی



24نیوز : وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو جو بتایا جاتا ہے وہ اس راہ پر چل دیتے ہیں، انڈی اور مرغیوں کی بات شیخ چلی نے بھی کی تھی، وزیر اعظم بل گیٹس کے فارمولے پر چل رہے ہیں۔

کراچی کے ایک نجی اسکول کی تقریب میں وزیر بلدیات سعید غنی نے شرکت کی اور طلبا کی صلاحیتوں کو سراہا، وزیر بلدیات سندھ نے وزیر اعظم کے فارمولے پر کہا کہ عمران خان کو جو کہا جاتا ہے وہ اسی راہ پر چل لیتے ہیں، انڈے اور مرغیوں کی بات تو شیخ چلی نے بھی کی تھی، ویسے شیخ چلی کا فارمولا بل گیٹس سے بہتر ہے۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے تجاوزات کے سوال پر کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں تجاوزات پر بھی سیاست کر رہی ہیں۔ مئیر کراچی کے پاس متاثرین کی تعداد 3500 ہے جبکہ حقیقت مین اس کی تعداد کئی زیادہ ہے۔ سعید غنی نےمزید کہا کہ دھرنا دینے والے نہ میرے یا میئر کے خلاف نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔

سعیدی غنی نے تعلیم کے حوالے سے کہا کہ حکومت اکیلے تعلیم کے شعبے میں بہتری نہیں لا سکتی اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، جو لوگ تعلیم کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں حکومت ان کی مدد کرے گی۔

شازیہ بشیر

Content Writer