مقبوضہ کشمیر میں بڑا حادثہ ، 23 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بڑا حادثہ ، 23 افراد جاں بحق


سری نگر(24نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ پونچھ میں بس کھائی میں جا گری حادثہ میں23 افراد جاں بحق  ہو گئے ہیں ۔

کشمیری میڈیا رپورٹس کے مطابقکشمیر کے علاقہ پونچھ میں بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں23 افراد جاں بحق ہو گئےاور 7  شدید زخمی ہو گئے ہیں،  حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس اہلکاروں نے لاشوں کو بس سے باہر نکال لیا اور زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے،  بس کو حادثہ کیسے پیش آیا جس کے بارے پولیس جانچ کر رہی ہے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا تھا کہ بس لورن سے پونچھ جا رہی تھی، درمیان میں منڈی کے نزدیک بس  پھسل کر ایک گہرے نالے میں جا گری،  مقامی رپورٹس کے مطابق بس کا رجسٹریشن( JK02Q0445)نمبر ہے، علاوہ ازیں شدید خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا  بھی کرنا پڑھ رہا ہے۔