چیچہ وطنی: بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق، 18 زخمی

چیچہ وطنی: بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق، 18 زخمی


چیچہ وطنی ( 24نیوز ) بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثہ میں 3 افراد جاں بحق، 18افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ایک اور بڑا حادثہ ہوا ہے۔ چیچہ وطنی میں بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا۔ جس کے نتیجہ میں پیش آنے والے حادثہ میں 3 افراد جاں بحق اور 18زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بس کا گن مین، بس ہوسٹس اور ایک مسافر عورت شامل ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بس بے قابو ہو کر آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ حادثہ میں  زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مسافروں کے مطابق بس ڈرائیور کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور بس بے قابو ہو کر آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو نیند آ گئی تھی جس کے نتیجہ میں بس کو حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر بریک فیل ہونے کے باعث مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ وین پشاور سے بنوں جا رہی تھی۔

شازیہ بشیر

Content Writer