"پاک فوج موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے"



لاہور(24نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید  احمد کاکہنا  تھا کہ پاک فوج موجودہ حکومت کےساتھ کھڑی ہے، الیکشن جلد ہونے سے قیامت نہیں آجائے گی، جوکام نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  احمد کا کہنا تھا کہ فوج موجودہ حکومت کےساتھ کھڑی ہے، الیکشن جلد ہونے سے قیامت نہیں آجائے گی، وزیراعظم عمران خان صاحب کو اختیار ہےوہ جب چاہیں الیکشن کرالیں اور جوکام نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف این آر او کیلئے مرے جا رہے ہیں، نوازشریف نے بھی ڈیل نہ ہونے پرخاموشی توڑ دی ہے،عدلیہ آئین کی حکمرانی کیلئے کھڑی ہے، عوام چیف جسٹس کی طرف دیکھتے ہیں۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ جمعہ ، ہفتہ چھٹی کے روز لوگ ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر آ رہے ہیں ، میں نے سختی سے ڈی ایس ریلوےکو ہدایت کی ہے کہ کوئی مسافر ٹرین کی چھت پر سفر نہ کرے،  انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ ان کو شرم آنی چاہیے لوگوں نے ریلوے پر اعتماد کیا اور  اب ہماری ساری توجہ فریٹ پر ہے، 31 دسمبر سے پہلے ایم ایل ون کا فیصلہ ہو جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان ، وزیر خزانہ اور میں اس کے اخراجات ، وقت اور دیگر جانچ پڑتال کا جائزہ لے کر قوم کو اچھی خوشخبری سنائیں گے،  ان کاکہنا تھا کہ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ایم  ایل 2  اور 3 بھی میدان میں لے آئیں، 31 دسمبر  تک ہمارے پاس ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہو گی، 23 دسمبر کو رحمٰن بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور تک چلنا شروع ہوگی جس کا کرایہ 1350 روپے ہوگا، 31  دسمبر تک لاہور کراچی میں تمام ٹکٹیں  فروخت ہو چکی ہیں، قبل از وقت ٹکٹوں کی فروخت عوام کا اعتماد ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پنڈی، لاہور کا جو کرایہ ہے وہ ہمارا  پشاور، کراچی کا کرایہ ہے، 1300 روپے پرائیوٹ بس لیتی ہے اور ہم نے بھی یہ ہی کرایہ رکھا ہے، ہم نے ریلوے کا خسارہ کم کرنا اور یہ سب اپنی آمدنی  سے کر رہے ہیں،  لاہور  اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین چلانے کا منصو بہ ہے، تین ماہ میں ٹکٹوں سے ہمیں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے جس دن فریٹ میں ہمیں اتنا اضافہ ہو گاہم  ابھی اس جگہ پر نہیں پہنچ سکے، 15 ٹرینیں مزید چلارہے ہیں اور آپ لوگوں اس وقت دعوت دینی ہے جب یہ گاڑیاں چلیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، لاہور کے درمیان ایک گھنٹے کا سفر کم ہو جائے گا، کوشش ہے کہ چین سے مناسب قیمت اور شرح سود پر ایم ایل ون لے کر چلیں،مال گاڑیوں سے متعلق کچھ نجی شراکت داروں نے دلچسپی دکھائی ہے،  پچھلی حکومتوں میں 55 انجنوں کی حالت زیادہ ٹھیک نہیں، 68، 69 انجنوں کی حالت ٹھیک نہیں اپنے محصولات سے ریلوے چلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی نے چھوٹے مسئلے پر استعفی ٰدیا ان کو سراہنا چاہیئے، پاک فوج حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج ملک کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER