جرمن سفیر نے بھی ہیلمٹ مہم  کو خوش آئند قرار دے دیا

 جرمن سفیر نے بھی ہیلمٹ مہم  کو خوش آئند قرار دے دیا


اسلام آباد(24نیوز) جرمن سفیر مارٹن کوبلر بھی ہیلمٹ مہم میں پیش پیش ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ پہننے سے ہی حادثات سے بچا جاسکتا ہے. 

تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر بھی  وزیراعظم عمران خان کی ہیلمٹ مہم سے خوش ہیں ، اپنے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں کو ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیا ، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ "مجھے موٹر سائیکل کی سواری اچھی لگتی ہے، پاکستانی عوام کے لئے کچھ ضروری ہدایات کہ ہمیشہ موٹر سائیکل چلانے کے لئے اپنے ہمراہ ہیلمٹ رکھیں،ہر سال 50 ہزار لوگ ٹریفک حادثات میں مر رہے ہیں جن میں سے 80 فیصد لوگ موٹر سائیکل حادثات کی وجہ سے جاں بحق ہوتے ہیں"

Wear helmets on motorbikes!!! Coming back from a ride and had a near-miss myself. Look at what i recorded.... pic.twitter.com/w2f4aA7njj

ان کا مزید کہنا تھا کہ"موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور سڑک پار کرتے ہو ئے دونوں اطراف دیکھیں، ہیلمٹ کا استعمال آپ کی زندگی کو محفوظ رکھیں گا، ہیلمٹ کا استعمال خواتین کے لئے بھی ضروری ہے"