خیبر پختونخوا حکومت کا بے سہارا افراد کیلئے احسن اقدام

خیبر پختونخوا حکومت کا بے سہارا افراد کیلئے احسن اقدام


پشاور(24نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے بھی نادار،غریب اور مسافروں کے لیے 5 شیلٹر ہوم بنا لیے،ان شیلٹر ہوم میں 500 افراد کے ساتھ  ساتھ خواتین کے لیے بھی رات گزارنے کی سہولیات دی گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی نادار،غریب اور مسافروں کے لیے 5 شیلٹر ہوم بنا لیے،ان شیلٹر ہوم میں 500 افراد کے ساتھ خواتین کے لیے بھی رات گزارنے کی سہولیات دی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان کو  کھانے پینے اور بنیادی سہولیات بھی مہیا کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے، لوگوں کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے غریب اور بے سہارا افراد کے لئے اچھا اقدام کیا ہے۔

واضح رہے کہ  صوبہ پنجاب میں وزیراعظم عمران خان  کی ہدایات پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کاانتظام کیا جہاں ان بے سہارا افراد کو کھانا بھی دیا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ شدید سردی کے موسم میں سڑک کنارے فٹ پاتھوں پر سونے والے بے گھر افراد کیلئے رات بسر کرنے کا معقول انتظام کیا جائے۔