شیخ رشید کیلئے عہدہ چھوڑنا باعث خوشی ہوگا، وزیر اطلاعات



اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ شیخ رشید کیلئے اپنا عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہیں، لیکن کون سا عہدہ کس کیلئے بہتر ہے، فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے شیخ رشید کے لیے عہدہ چھوڑنا باعثِ خوشی ہوگا، کون کس عہدے کے لیے بہتر ہے ؟ اس کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے ساتھ بیٹھے شخص کو بتایا کہ ان کی کل 4 بار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور وزیراعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے۔ بس پھرکیاتھاسرگوشی میں کی گئی بات منظرعام پرآئی توسوالات تواٹھنے ہی تھےکہ کیا فواد چودھری کی وزارت خطرے میں ہے؟ کیا شیخ رشید پھر سے وزیر اطلاعات بنیں گے؟ 

اس ساری ہلچل پرحکومتی کیمپ اورشیخ رشیددونوں ہی وضاحتیں دےرہے ہیں لیکن معاملےکی حقیقت کیاہے؟اس کاپتہ تب چلے گاجب وزیراعظم تمام وزراکی کارکردگی پراپنافیصلہ سنائیں گے۔