انضمام الحق کا ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ

انضمام الحق کا ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ


لاہور ( 24 نیوز ) چیف سلیکٹر انضمام الحق نیوزی لینڈ سے شکست پر پھٹ پڑے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی بھی ذمہ داری نہیں لے رہا،یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی۔

  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کھلاڑیوں کو دو ٹوک پیغام دے دیا، ان کا کہناتھا کہ سب کو ذمہ داری نبھانا پڑے گی، ٹیم میں کوئی بھی ذمہ داری نہیں لے رہا، ٹیل اینڈرز فائیٹ نہیں کر رہے، ایک سال سے یہ دیکھ رہے ہیں،اب اس پر کام کرنا ہوگا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پریشر ڈیل کرنے کا نام ہے، کھلاڑی چوتھی اننگز کا دباؤ برداشت نہیں کرپا رہے، نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں میچز ہمارے ہاتھ میں تھے،یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا،سرفراز پر دباؤ نہ ہو اس لیےرضوان کو منتخب کیا، انہوں نے کہا کہ امام الحق کو مجھ سے جوڑنا درست نہیں وہ اچھا کھلاڑی ہے اور ٹیم میں زیادہ عرصہ کھیل سکتا ہے۔