فاروق ستار کا میئر کراچی سے استعفیٰ کا مطالبہ

فاروق ستار کا میئر کراچی سے استعفیٰ کا مطالبہ


کراچی (24 نیوز) ایم کیو ایم کے ناراض رہنما فاروق ستار نے میئر کراچی سے استعفیٰ کامطالبہ کردیا ۔ کے ایم سی بلڈنگ کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میئر کو کراچی آباد کرنےکیلئے منتخب کیا تھا برباد کرنے کیلئے نہیں.

ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کی جانب سے کراچی میں تجاوزات کے خلاف کے ایم سی ہیڈ آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جہاں شرکا سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تجاوزات کو مسمار کرنے کی آڑ میں ساڑھے سات ہزار دکانیں مسمار کردیں گئیں، میئر کراچی وسیم اختر کو اس لئے میئر نہیں بنایا تھا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ علم ہے کے ایم سی کی جانب سے کوئی متبادل نہیں دیا گیاکچھ مارکیٹوں کے دکانداروں کو دھمکایا جارہا ہے اگر کوئی گھر توڑا گیا تو میئر کراچی سے خود آکر استعفی لیں گے، میئر کراچی اب یو سی چیئرمین بھی نہیں بن سکتے ہیں۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ گورنرعمران اسماعیل کے کردارکو بھی مشکوک سمجھتا ہوں، کراچی کو پٹے پر دینے کی سازش منظور نہیں۔