کرپشن کیخلاف عالمی دن

کرپشن کیخلاف عالمی دن


اسلام آباد (24 نیوز)انسداد بدعنوانی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے،  کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کامیابی سے اہداف حاصل کررہا ہے۔شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز اور سزا نیب کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نیب کا قیام سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے دور میں عمل میں آیا تھا لیکن ماضی کی حکومتوں نے احتساب کے نام پر قائم اس ادارے کو ذاتی مقاصد اور انتقامی کاروائیوں کے لئے استعمال کیا جس سے اس اہم نوعیت کے قومی ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور یہ ادارہ اپنی افادیت کھونے لگا لیکن جب جمہوری دور واپس لوٹا تو پھر نیب بھی متحرک ہونے لگا۔

بالخصوص جب اسکی سربراہی جسٹس جاوید اقبال کے سپرد کی گئی تو انہوں نے اسے بڑے پروفیشنل انداز میں آگے بڑھایا۔ جسکی واضح مثال سابق وزیر اعظم میاں نواز کو پانامہ سکینڈل میں سزا اور سابق وزیر اعلی شہباز شریف کی گرفتاری ہے۔

واضح رہے نیب نے 179 میگا کرپشن سکینڈلز میں سے 105 کے ریفرنس مختلف عدالتوں دائر کئے جبکہ 900 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم کے 1210 ریفرنسز اس وقت ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔