راولپنڈی ٹیسٹ، بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کو تیار

راولپنڈی ٹیسٹ، بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کو تیار


اسلام آباد(24 نیوز)پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے دوران بھیگی رُت بھی آنے کو تیار ہے۔

محکمہ موسمیات نے 11دسمبر سے 3روز تک جڑواں شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11دسمبر سے ٹیسٹ سیریز شروع ہوں گی۔ کوئٹہ، زیارت، سبی اور خیبرپختونخوا کے اضلاع، پنجاب کے میدانی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer