ایم کیوایم کے قدم مزید تقسیم کی طرف بڑھنے لگے


کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم ایک بار پھر اختلافات کا شکار، مذاکرات کی کوششیں ناکام ڈیدلاک تاحال برقرار ہے، متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کے فیصلے ماننے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پرپڑنیوالی دراڑکوچاردن گزرگئے،رہنماؤں میں پیداہونیوالی خلیج کم ہوتی نظرنہیں آرہی،، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی سربراہ فاروق ستارکے فیصلے ماننے یسے انکار کرتے ہوئے آج صبح سینیٹ کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔
فیصل سبزواری کہتے ہیں جو لوگ سینیٹ کے پپیرز جمع کرائیں گے ان میں نسرین جلیل، فروغ نسیم، عامر چشتی، کشور زہرہ، شبّیر قائمخانی، امین الحق، سنجے پروانی اور عبدالقادر خانزادہ ہیں، ان کاکہناتھاکہ رات کوایک بارپھرفاروق ستاربہادرآبادجانے کیلیے تیارتھے لیکن بہادرآبادمیں پریس کانفرنس شروع کردی گئی جس پرفاروق ستارخفاہوگئے اوربہادرآبادنہیں آئے۔
ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپ آج صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترروانہ ہوں گے جہاں بہادرآبادگروپ سے ڈاکٹرفاروق ستارکی ملاقات ہوگی جس میں حتمی ناموں پرغورہوسکتاہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں