ضیااللہ آفریدی رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی برقرار،عمران خان کی درخواست خارج


اسلام آباد(24نیوز)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی گئی،الیکشن کمیشن نے عمران خان کا ضیا اللہ آفریدی کے خلاف دائر ریفرنس بھی خارج کردیا، ضیااللہ آفریدی کو رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی برقرار رکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔۔ تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق 3سیٹ پرمشتمل تمام رکارڈالیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔
پی ٹی آئی وکیل شاہد گوندل نے بتایا کہ تحریک انصاف کے کل ووٹرز17 لاکھ ہیں، انٹراپارٹی الیکشن میں 2 لاکھ 56 ہزار997 ووٹ کاسٹ ہوئے۔۔ انصاف پینل کو ایک لاکھ 89 ہزار 55 ووٹ ملیجبکہ احتساب پینل کوایک لاکھ 41 ہزارسے زائد ووٹ ملے اور26 ہزار 255 ووٹ ضائع ہوئے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے ضیا اللہ آفریدی کے خلاف دائر ریفرنس بھی خارج کر دیا،عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ ضیا اللہ آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے انہیں تحریک انصاف کی نشست سے ہٹا یا جائے۔