خواتین ،شاپنگ کا گہرا تعلق،سیزنل سیل پر جمع پونجی ختم

خواتین ،شاپنگ کا گہرا تعلق،سیزنل سیل پر جمع پونجی ختم


گوجرانوالہ (24نیوز) خواتین اور شاپنگ کا بہت گہرا تعلق،جب سیزنل سیل لگ جائے تو خواتین اپنی ساری جمع پونجی لے کر بازاروں میں پہنچ جاتی ہیں،گوجرانوالہ میں بھی خواتین سیزن سیل میں خریداری کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیل سیل کی آوازیں لگاتے دوکاندار گاہکوں کو اپنی دوکان پر لگی سیزن سیل کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ جہاں خواتین کا رش بھی بہت ہوتا ہے ۔سیزن ختم ہونے کو ہو تو دکاندار ہر چیز پر یعنی کپڑے ،جرسی ،اور جوتوں پر سیل لگا دیتے ہیں اور خواتین بھی خوب شاپنگ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سیزن میں ہر چیز عام آدم کی پہنچ سے دور ہوتی ہے لیکن جیسے ہی سیزن ختم ہونے کے قریب آتا ہے تو دوکاندار ہر چیز کی قیمت آدھی کر کے سیل لگا دیتے ہیں۔ جس میں دوکاندار جاتے موسم کا بھی فائدہ اٹھا لتے ہیں اور خواتین بھی اس سہولت کا جی بھر کے فائدہ آٹھاتی ہیں۔ اس موقع پر خواتین اپنے ساتھ بچوں کی بھی اگلے سال کی ایڈوانس خریداری مکمل کر لیتی ہیں۔