ریاض (24نیوز)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں 32 واں جنادریہ میلے کا آغاز، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افتتاح کیا،3 ہفتوں کے دوران 20لاکھ سے زائد افراد میلہ دیکھنے پہنچیں گے۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
تفصیلات کے مطابق ریاض میں تاریخی اہمیت کے حامل قومی ثقافتی جنادریہ میلہ نیشنل گارڈ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ میلے میں سعودی عرب کے مختلف قبائل کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لئے سٹال لگائے گئے ہیں۔ روایت کھانوں کی سٹالوں کے علاوہ عرب ممالک کے علاقائی رقص بھی پیش کیے جا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح کئی سربراہان مملکت اور سفیروں کو میلے میں مدعو کیا جاے گا۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ 3 ہفتوں کے دوران20 لاکھ سے زائد افراد میلہ دیکھنے پہنچیں گے۔